بالی وڈ اداکارہ امریتا راؤ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Amrita Rao

Amrita Rao

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ میں آجکل شادیوں کا سیزن ہے ، پریٹی کے بعد امریتا راؤ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بالی وڈ کی ایک اور حسینہ پیا گھر سدھار گئیں ، فلم ویواہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی امریتا راؤ اپنے دوست ریڈیو جوکی انمول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی۔

چونتیس سالہ امریتا کے شوہر انمول نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی خبر سنائی، دونوں گزشتہ سات سال سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے۔