بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو جلد شادی کرنے کی خواہشمند

 Bipasha Basu

Bipasha Basu

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کی منگنی پر انہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دی جس پر یوراج نے انہیں جواب دیا کہ اب ان کی باری ہے جس پر بپاشا نے کہا کہ جلد اب ان کی باری بھی آنے ہی والی ہے۔

واضع رہے کہ بپاشا باسو آج کل اداکار اور ماڈل کرن سنگھ گروو کے ساتھ گہری دوستی کی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔