رانی لکشمی بائی پر فلم میری بہترین فلموں میں سے ایک ہو گی ، کنگنا رناوت

 Kangna Ranawat

Kangna Ranawat

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ رانی لکشمی بائی پر بنائی جانیوالی فلم ان کے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہو گی اور میں اس کی شوٹنگ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں۔

یہ بات انھوں نے پریس ٹرسٹ آف اندیا سے ایک انٹرویوکے دوران کہی ۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میں اپنی ہر فلم میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور اب ایک جنگجو خاتون رانی لکشمی بائی کا کردار نبھانے جارہی ہوں جس کے لیے میں تلوار بازی اور گھڑ سواری کے علاوہ لڑائی کے دیگر طریقوں کی تربیت بھی لینا شروع کر دی ہے۔