بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی اپنے شوہر کے ساتھ باقاعدہ طلاق

Karisma Kapoor and Sanjay Kapoor

Karisma Kapoor and Sanjay Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اورمشہور بزنس مین سنجے کپور سے طلاق لینے کے لیے 2014ء میں عدالت سے رجوع کیا تھا۔

آج باہمی رضامندی سے دونوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد دونوں میں باقاعدہ طلاق ہو گئی ہے۔

معاہدے کے مطابق بچوں کے نام 10 کروڑ کی رقم جمع کرائی گئی ہے جسے بچوں پر خرچ کیا جائے گا اور بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی والد کے ذمہ ہوں گے جبکہ شادی کے زیورات اور تحائف کرشمہ کپور کی ملکیت ہونگے۔

معاہدے کے مطابق بچے اپنی والدہ کرشمہ کپور کے پاس ہی رہیں گے لیکن سال میں 3 ماہ اپنے والد کے ساتھ گزار سکیں گے۔