بالی ووڈ اداکارہ نرگس کی آج چھیاسی ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

Nargis

Nargis

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نرگس کے چاہنے والے آج ان کی چھیاسی ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے لیجنڈری اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ کولکتہ میں پیدا ہونے والی فاطمہ رشید کو بالی ووڈ نے نرگس کا نام دیا۔

نرگس نے چالیس سے ساٹھ کی دہائی تک بالی ووڈ کو کئی مشہور فلمیں دیں۔ راج کپور کے ساتھ اداکارہ نرگس کی جوڑی شائقین نے خوب پسند کی۔ مدر انڈیا میں نرگس کی کمال اداکاری آج بھی مداحوں کے ذہن میں نقش ہے ۔ فلم آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئی۔

آوارہ، رات اور دن ، شری 420 نرگس کی کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔ نیشنل ، فلم فئیر سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کرنے والی نرگس اکیاون سال کی عمر میں جہاں فانی سے رخصت ہو گئیں۔