بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو گینگسٹر نے قتل کی دھمکی دیدی

 Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) گینگسٹر لارینس وشنوئی نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ گروہ کے سرغنہ لارینس نے سلمان خان کو یہ دھمکی اس وقت دی جب اسے پولیس کی سخت سکیورٹی کے درمیان جودھپور کی عدالت میں پیش کیا جا رہا تھا۔

کچھ دنوں قبل ہی لارینس پر ایک تاجر واسو دیو کو قتل کرنے کا الزام تھا، جودھپور پولیس اسی قتل کیس میں اسے فرید کوٹ سے پروڈکشن وارنٹ پر جودھپور لے کر گئی تھی۔

خیال رہے کہ 1998 میں سلمان خان پر کالے ہرن کا شکار کرنے کا الزام لگا تھا، اسی وقت سے بالی ووڈ اداکار سلمان خان وشنوئی برادری کے لئے ولن بنے ہوئے ہیں۔

راجستھان میں تقریبا 500 سال سے وشنوئی سماج کے لوگ جانوروں کو اپنے بچوں کی طرح پیار کرتے آرہے ہیں۔ گینگسٹر لارینس بھی وشنوئی سماج سے ہی تعلق رکھتا ہے اور اس دھمکی کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے۔