بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن گردے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنے شوہر پروڈیوسر سدھارت رائے کپور کے ہمراہ اپنی سالگرہ اور نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے لیے ابوظہبی سے یورپی ملک روانگی ہورہی تھیں کہ اس دوران انہیں گردے میں تکلیف محسوس ہوئی۔

جس پر انہیں ایئرپورٹ کلینک لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ممبئی واپس بھیج دیا گیا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے گردے میں پتھری کی تشخیص کے بعد اداکارہ ودیا بالن ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے جب کہ اداکارہ کے ترجمان نے بھی ان کی بیماری کی تصدیق کی ہے۔ اداکارہ کی بیماری کے باعث ان کی سالگرہ اور نئے سال کی آمد کا جشن منانے کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے۔