بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’’کہانی‘‘ کا سیکوئل بننے کو تیار

kahani

kahani

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’کہانی‘ کا سیکوئل بننے جارہا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس فلم میں ودیا بالن کے مدمقابل ارجن رام پال اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ارجن رام پال نے ٹوئٹرپر اس فلم کے ہدایتکار سجوئے گھوش کو سیکوئل بنانے کی مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ بھی جلد اس فلم کا حصہ ہوں گے۔ودیا بالن کی فلم ’’کہانی‘‘2012میں ریلیز کی جانے والی بلاک بسٹر فلم تھی جس نے دنیا بھر میں کروڑوں کا بزنس کیا اور اس فلم کے لئے ودیا بالن کو نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ ارجن رام پال ان دنوں اپنی نئی فلم ’’راک آن ٹو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔