بالی ووڈ میں خوف کا راج، فلم پدماوتی کی ریلیز ملتوی

Padmavati

Padmavati

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری انتہا پسندوں کے نرغے میں، فلم پدماوتی کے خلاف بھارت بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سنگین نتائج کی دھمکی پر فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی۔ مظاہرین نے فلم کی ریلیز پر سینما گھروں کو جلانے کی دھمکی دی ہے۔

فلم کی کہانی راجپوت رانی پدامنی کے گرد گھومتی ہے۔

مظاہرین کا خیال ہے کہ فلم میں تاریخی حقائق کو تروڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔