بالی وڈ فلم شاندار 22 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

Shandar

Shandar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی کامیڈی فلم ’شاندار‘ 22 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم میں شاہد کپور اور عالیہ بھٹ پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ ہدایتکار وکاس بہل کی یہ فلم ایک فیملی ڈرامہ ہے، جس میں شاہد کپور ویڈنگ آرگنائزر کا کردار کر رہے ہیں۔

کامیڈی سے بھرپور فلم میں عالیہ بھٹ اور شاہد کپور مرکزی کرداروں میں، جبکہ پنکج کپور سپورٹنگ رول میں نظر آئیں گے۔ فلم شاندار 22 اکتوبر کو سینماء گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔