بالی ووڈ فلم “کی اینڈ کا” کا نیا گانا “ہائی ہیلز” ریلیز کر دیا گیا

Ki and Ka

Ki and Ka

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فلم “کی اینڈ کا” کا نیا گانا “ہائی ہیلز” ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یو یو ہنی سنگھ کا یہ گانا کرینہ کپور اور ارجن کپور پر فلمایا گیا ہے۔

فلم ” کی اینڈ کا ” کی کہانی ایک بے کار نوجوان اور ایک اعلیٰ عہدے پر فائز لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ دونوں شادی کا فیصلہ کرتے ہیں اور طے کرتے ہیں کہ لڑکا بیوی کی طرح گھر داری کرے گا اور لڑکی کمائی کرے گی۔

انکی شادی کی راہ میں ان کے والدین بھی آتے ہیں لیکن آخر کار شادی ہو جاتی ہے۔ فلم یکم اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔