بالی ووڈ ہارر فلم 1920 لندن کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

1920 London

1920 London

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی دیکھا دیکھی اب بالی ووڈ میں بھی ہارر فلموں کا ٹرینڈ زور پکڑ رہا ہے۔

خوفناک مناظر اور دہشت سے بھرپور ایسی ہی ایک فلم 1920 لندن کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم میں شرمن جوشی اور میرا چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال چھ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔