بالی ووڈ فلموں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ندیم

Nadeem

Nadeem

کراچی (جیوڈیسک) اداکار ندیم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کے لیے کسی بھی ملک کی فلموں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے ہمیں اپنی فلموں کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فلم بینوں کو عمدہ معیاری اور تفریحی فلموں کی طرف متوجہ کرنے کا بہترین موقع پیدا ہوگیا ہے کیونکہ انھوں نے ایک بار پاکستانی فلموں کامیاب بنانے میں مکمل تعاون کیا ہے،جو پاکستانی فلموں پر ان کے اعتماد کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ ہمیں بھارتی فلموں سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے اب بالی ووڈ فلموں کا مستقبل بھی اچھا نظر نہیں آرہا،یہ موقع اچھا ہے کہ ہم اپنی پوری توجہ فلموں پر مرکوز کرکے اچھے موضوعات کو تلاش کریں، جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کام کرتے ہیں کیونکہ ہمیں وقت کے ساتھ چلنا ہوگا، عالمی منڈی میں ہماری رسائی کسی حد تک ممکن ہو سکی ہے۔