بالی ووڈ کے کھلاڑی رجنی کانت کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کے لئے بے تاب

Akshay Kumar

Akshay Kumar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے کہا ہے کہ وہ تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کے ہمراہ ایکشن سین فلم بند کرانے کے لئے بے تاب ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم روبوٹ کے سیکیول میں ان کے مد مقابل نظر آئیں گے۔ اس فلم میں بھی رجنی کانت ایک سائنسدان اور ان ہی کے تخلیق کردہ روبوٹ کی شکل میں نظر آئیں گے جب کہ اکشے کمار ولن کا کردار نبھائیں گے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی مکے بازی سہی ہے لیکن ان کے لئے رجنی کانت جیسے سپر ہیرو کے ساتھ ایکشن سین کرنا بہت بڑی بات ہیں۔

ان کے لئے روبوٹ 2 میں منفی کردار ادا کرنا ایک اعزاز کی بات ہے لیکن اس کے لئے وہ کوئی تیاری نہیں کر رہے۔

رجنی کانت سے پہلی ملاقات کے بارے میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ جب وہ پہلی مرتبہ رجنی کانت سے ملے تو اس وقت 15 افراد ان کا انتظار کررہے تھے۔

ملاقات کے دوران ہر شخص نے انہیں نظر انداز کر رکھا تھا اور سب ہی کی نگاہیں رجنی کانت کی جانب تھیں۔