بالی ووڈ کے دبنگ خان نے زندگی کی 50 بہاریں دیکھ لیں

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے زندگی کی 50 بہاریں دیکھ لیں اور وہ آج سالگرہ منارہے ہیں۔

سلمان خان بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندورمیں 27 دسمبر1965 کو بالی ووڈ کے معروف رائٹر سلیم خان کے گھر آنکھ کھولی اور ان کا نام عبدالرشید سلیم خان رکھا گیا لیکن فلمی دنیا میں وہ سلمان خان کے نام سے مشہور ہوئے جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1988میں فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے کیا تاہم ان کو پہلی کامیابی 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ سے ملی۔

سلمان خان نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی عروج زوال دیکھے اورایک وقت وہ بھی آیا جب بالی ووڈ میں ان کی پہچان کم ہونے لگی تاہم اگست 2003 میں ریلیزہونے والی فلم ’’تیرے نام ‘‘کی کامیابی سے واپس انڈسٹری میں قدم جمانے والے سلمان خان نے اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے جس میں ’’دبنگ‘‘،’’وانٹڈ‘‘،’’باڈی گارڈ‘‘ ،’’پارٹنر‘‘، ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘،’’ کک ‘‘،’’بجرنگی بھائی‘‘ اور ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ شامل ہیں۔