بالی ووڈ گلوکارہ الکا یاگنک کی آج 52 ویں سالگرہ ہے

Alka Yagnik

Alka Yagnik

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی ان گنت فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک کی آج 52 ویں سالگرہ ہے۔ پس پردہ گلوکارہ الکا یاگنک نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

فلم لاوارث کے گانے میرے انگنے مں تمہارا کیا کام ہے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ الکا یاگنک بالی ووڈ کی پانچویں بڑی گلوکارہ ہیں۔ الکا کا فنی کیرئیر تین دہائیوں پر محیط ہے۔

الکا یاگنک کا ایک اور گیت جس نے انہیں بالی ووڈ میں شناخت عطا کی وہ فلم تیزاب کا گیت ایک دو تین تھا جو فلم میں مادھوری ڈکشت پر فلمایا گیا۔ اس فلم کے علاوہ ان کے متعدد گیت زبان زد عام ہوئے جس میں ایک ایسی لڑکا تھا جسے میں پیار کرتی تھی ، یہ دعا ہے میری رب سے ، تو شاعر ہے میں تیری شاعری ، اور دوسرے کئی مشہور گیت شامل ہیں۔

الکا یاگنک کی خوبصورت آواز شائقین کے دلوں کو چھو لیتی۔ گلوکارہ نے سولہ زبانوں میں گانے ریکارڈ کرائے۔ الکا یاگنک نے بالی ووڈ کے تمام مشہور گلوکاروں کے ساتھ ڈوئٹ گائے۔ 700 فلموں میں آواز کا جادو جگانے والی الکا کئی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔