بالی وڈ کے نغمہ نگار، ہدایتکار گلزار کی آج 82 ویں سالگرہ ہے

Gulzar

Gulzar

ممبئی (جیوڈیسک) معروف شاعر نغمہ نگار، سکرین رائٹر، پروڈیوسر اور ہدایتکار گلزار کی آج 82 ویں سالگرہ ہے۔ سَمپُورَن سنگھ کالرا کو شہرت قلمی نام گلزار سے ملی۔ گلزار لفظوں کو اس ترتیب سے جملوں میں ڈھالتے کہ سننے والے دم بخود ہو جاتے۔

اس اچھوتے شاعر نے بالی وڈ کی بے شمار فلموں کے گانے لکھے۔ انوکھی تشبیہات کا استعمال گلزار کے گیتوں میں نئے رنگ بھر دیتا۔ آندھی ،ماچس اور موسم جیسی کامیاب فلموں کے سکرپٹ ہدایتکار گلزار نے لکھے۔ ان کا ٹیلی ڈرامہ “مرزا غالب” ایک کلاسک کی حیثیت رکھتا ہے۔

ماضی کے کئی خوبصورت گیتوں کا یہ خالق آج بھی نوجوانوں کی پسند ہے ۔ گلزار نے پدما بھوشن ایوارڈ ، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ، اکیڈمی ایوارڈ ، گریمی ایوارڈ سمیت کئی اعزاز اپنے نام کیے۔