بالی ووڈ اسٹار عامر خان کو فلم کے لیے وزن بڑھانا مہنگا پڑ گیا

 Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں مسٹر پر فیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان نے فلم ’’دنگل‘‘ کے لیے اپنے وزن میں 30 کلو اضافہ کیا جس کے باعث اب انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اداکار عامر خان اپنے کردار میں ڈھل جانے کے باعث کافی شہرت رکھتے ہیں اور اپنے کردار میں ڈھل جانے کے لیے کسی قسم کا خطرہ مول لینے کے لیے بھی تیار ہوجاتے ہیں جب کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم’’دنگل‘‘ کے لیے بھی صحت کا خطرہ مول لیا ہے جس کے باعث انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم’’دنگل‘‘ میں ایک پہلوان کا کردار نبھا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 30 کلو اضافہ کیا تھا جس کے باعث فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی کئی مشکلات پیش آئیں تاہم اب انہیں بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور چلنے پھرنے میں بھی شدید مشکلات درپیش ہیں۔