بالی ووڈ کے سپر ہیرو ہریتک روشن آج 42 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

Hrithik Roshan

Hrithik Roshan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے سپر ہیرو ہریتک روشن آج اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، ممبئی میں اداکار کی سالگرہ کی تقریب میں دو سو سے زائد مہمان شرکت کریں گے۔ ہریتک روشن کی بالی وڈ میں پہلی ہی فلم کہو نہ پیار ہے، سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

اداکار نے مجھ سے دوستی کرو گے، کبھی خوشی کبھی غم، کوئی مل گیا، دھوم ٹو اور اگنی پتھ جیسی کامیاب فلمیں بالی وڈ کو دیں۔ سپر ہیرو ہریتک روشن کی کرش سیریز میں شاندار کاکردگی نے کروڑوں مداحوں کا دل جیتا۔

جودھا اکبر، بینگ بینگ کا یہ ہیرو موہنجو ڈارو میں اداکاری کے جوہر دکھانے کو تیار ہے۔ دو ہزار گیارہ میں ایشیا کے سب سے پرکشش ترین مرد کا خطاب حاصل کرنے والے ہریتک روشن کا مومی مجسمہ واشنگٹن اور لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت ہے۔