بالی وڈ دبنگ خان مسٹر پرفیکشنسٹ کے راستے پر چل پڑے، نئی فلم سلطان کیلئے ٹریننگ شروع

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ خان بھی کامیابی کے لیے مسٹر پرفیکشنسٹ کے راستے پر چل پڑے، نئی آنے والی فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے سلمان خان نے باکسنگ کی ٹریننگ شروع کر دی۔

فلموں کی کامیابی کی علامت سمجھے جانے والے بالی وڈ کے سپر سٹا ر سلمان خان نے فلم سلطان کے کردار میں حقیقت کا روپ دھارنے کے لیے خصوصی ٹریننگ لینا شروع کر دی ہیں۔

سلمان خان یش راج بینر تلے بننے والی فلم سلطان میں باکسر کا کردار ادا کریں گے جس کے لیے انہوں نے بین الاقوامی ایکشن کوریو گرافر لرنل اسٹوال سے تربیت لینا شروع کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ روزانہ چار گھنٹے ٹریننگ کر رہے ہیں سلمان خان کی فلم سلطان اگلے برس عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔