پہلا بم گرائے جانے تک شمالی کوریا سے مذاکرات کی کوشش جاری رہے گی: امریکا

Rex Tillerson

Rex Tillerson

واشنگٹن (جیوڈیسک) میزائل تجربات جاپانی حدود کی خلاف ورزیوں پر شمالی کوریا اورامریکا میں کشیدگی برقرار ہے تاہم ریکس ٹیلرسن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلا بم گرائے جانے تک شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں کرتے رہیں گے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا سے مذاکرات کی کوششوں کو وقت کا ضیاع قرار دیا تھا۔