پابندیاں ختم کیے بغیر مذاکرات کا سوال ہی نہیں : قطری وزیر خارجہ

Sheikh Abdul Rahman Al Thani

Sheikh Abdul Rahman Al Thani

قطر (جیوڈیسک) قطر کے وزیر خارجہ شیخ عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ اقتصادی اور سفارتی تعلقات توڑنے والے عرب ممالک جب تک اپنے اقدامات واپس نہیں لیتے ہیں اس وقت تک اُن سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

انھوں نے قطر کے داخلی امور کے بارے میں مذاکرات کے امکان کو بھی مسترد کردیا ہے۔ قطری وزیر نے گزشتہ روز دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کو ابھی تک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا ہے۔

شیخ محمد نے کہا قطر محاصرے میں ہےاس لیے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مذاکرات کے آغاز کے لیے پابندیاں ختم نہیں کی ہے لہذاان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پابندیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو قطر، ایران سمیت دوسری ریاستوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے انحصار کرے گا۔