سرحدی جارحیت پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

Pakistan Foreign Office

Pakistan Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے سرحدی جارحیت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنرٹی سی اے راگھوان کو طلب کر کے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری پر شدید احتجاج کیا۔

اس موقع پر ٹی سی راگھوان کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت سیز فائر2002 کے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اشتعال انگیزی بند کرے۔

احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر سرحدی جارحیت کا سلسلہ بند نہ ہوا تو سیکیورٹی کونسل سمیت اقوام متحدہ کے ہرفورم پرمسئلے کو اٹھایا جائے گا۔