سرحدی معاہدے پر عملدرآمد شروع، ہزاروں بنگالی بھارتی شہری بن گئے

Bengaladish And  Indian Border

Bengaladish And Indian Border

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان تاریخی سرحدی معاہدے پرعمل درآمدشروع ہوگیا جس کے تحت ہزاروں بنگالی اب بھارتی شہری بن گئے ہیں۔

بھارت اوربنگلا دیش نے اپنی سرحد پرواقع 162 چھوٹی بستیوں کے کنٹرول کا تبادلہ کر کے طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازع ختم کر لیا۔ یہ معاہدہ گزشتہ رات مقامی وقت کے مطابق12 بجے عمل میں آیا اور اس کے تحت بھارتی حدود میں واقع بستیاں بھارت اور بنگلا دیشی حدود میں واقع بستیاں بنگلا دیش کا حصہ قرار دے دی گئیں۔

اٹھارویں صدی سے قائم 111 بستیاں بنگلا دیشی جب کہ 51 بھارتی علاقے میں ہیں، مقررہ وقت پر ان بستیوں میں بنگلا دیش اور بھارت کے قومی پرچم لہراکران کی متعلقہ ملک میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔