ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ کے شاندار انعقاد پر سرحد اسپورٹس اور اللہ داد محمڈن کا رحیم بخش بلوچ کو مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرحد اسپورٹس فٹ بال کلب لانڈھی کے صدر اسماعیل خان ،جنرل سیکریٹری فاروق،کیپٹن طارق خان ،اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے کوچ محمد علی بلوچ ،کیپٹن احمد بلوچ ،جنرل سیکریٹری قیوم پنہوراور دیگرت عہدیداروں ۔

کھلاڑیوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ کے کامیاب اور شاندار انعقاد پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری رحیم بخش بلوچ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔