سرحدی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا

Spy Plane Shot Down

Spy Plane Shot Down

میرپور (جیوڈیسک) بغل میں چھری منہ میں رام رام، ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار پاکستان کا روایتی حریف بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود بھمبر میں جاسوسی کے لئے طیارہ بھیج دیا، پاک فوج نے طیارہ مار گرایا۔

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر کے پاکستانی حدود میں جاسوس بھیجنے والے پاکستان کے روایتی حریف بھارت نے اب جاسوس طیارے بھیجنے کی ریت بھی ڈال لی۔

پندرہ جولائی کی صبح بھارت نے پاکستان میں آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جاسوس طیارہ بھیجا تاہم پاک فوج نے طیارہ مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق طیارے میں کیمرہ لگا ہوا تھا جس سے پاکستانی علاقے میں جاسوسی کی جا رہی تھی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اس واقعے پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بازپرس کی جائے گی۔