سرحدوں پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے: آرمی چیف

General Qamar Javed Bajwa

General Qamar Javed Bajwa

راولپنڈی (جیوڈیسک) سرحدوں پر کہیں بھی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور انداز میں جواب دیں گے، سپہ سالار کی للکار، فاٹا اصلاحات عوام کی خواہشات کے مطابق ہونی چاہیں، فارمیشن کمانڈرز کی رائے، کراچی اور پنجاب سمیت ہر جگہ آپریشن مستقل استحکام تک جاری ہے گا، شرکاء کا عزم۔

آرمی چیف کی سربراہی میں فارمیشن کمانڈرز کا 75 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فارمیشن کمانڈرز کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت ہر جگہ آپریشن مستقل استحکام تک جاری ہے گا۔ فارمیشن کمانڈرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ فاٹا ریفارمز فاٹا کی عوام کی خواہشات کے مطابق ہونی چاہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہمسایوں کیساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں مگر سرحدوں پر کہیں بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف نے بھارت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کو سراہا۔ اجلاس میں پاک افغان بارڈر کی بہتر منیجمنٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔