کہیں بولر تو کہیں بیٹسمین، کئی ریکارڈ بن گئے

Sports

Sports

ویلنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچز میں شکست ہوئی، دونوں میں بڑے بڑے ریکارڈز بن گئے، ایک کا سہرا بولرز کے سر رہا تو دوسرے کا بیٹسمینوں کے۔

آکلینڈ میں تو ٹیم پاکستان 16 رنز سے جیت گئی لیکن پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی۔ٹیمیں دوسرا میچ کھیلنے ہیملٹن پہنچیں،جہاں گرین شرٹس نے ہدف دیا 169 رنز کا،جسے گپٹل اور کین ولیمسن نے بنا کوئی وکٹ ضائع کیے ہی پورا کر دیا،یعنی دونوں نے پہلی وکٹ کا نہیں بلکہ ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی 171 رنز کی شراکت کا ریکارڈ بنا دیا ۔

پھر آیا سیریز کا فیصلہ کن میچ جسے آفریدی یادگار بنانا چاہتے تھے، میچ یاد گار تو بنا لیکن پاکستان کی بد ترین شکست کے ساتھ۔ نیوزی لینڈ نے 95 رنز سے پاکستان کو شکست دی جو رنز کے اعتبار سے بھی گرین شرٹس کی سب سے بری ہار ہے،اس سے پہلے آسٹریلیا کے ہاتھوں 94 رنزسے شکست بدترین ہار تھی ۔