باکسر عامر خان کا اگلی فائٹ کا اعلان

Amir Khan

Amir Khan

لندن (جیوڈیسک) سابق ویلٹر ویٹ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے ویٹ کیٹیگری تبدیل کرتے ہوئے اگلی فائٹ کا اعلان کردیا ہے۔

عامرخان لائٹ مڈل ویٹ ٹائٹل کیلئے میکسیکو کے کنیلو الواریز سے مقابلہ کریں گے۔ عامر خان اور کنیلو الواریز کے درمیان فائٹ 7 مئی کو لاس ویگاس میں ہوگی۔