باکسر محمد وسیم کا حکومتی بے حسی پر اپنے بچوں کو باکسنگ سے دور رکھنے کا فیصلہ

Boxer Mohammad Wasim

Boxer Mohammad Wasim

کراچی (جیوڈیسک) ڈبلیو بی سی سلور ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے حکومتی بے حسی کے باعث اپنے بچوں کو باکسنگ سے دور رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا لیکن اپنے ہی ملک میں صلہ نہ ملا۔ قومی باکسر محمد وسیم حکومت کی روایتی بے حسی سے مایوس ہو گئے۔

محمد وسیم کا کہنا ہے کہ کوریا سمیت کئی ممالک سے آفرز آئیں لیکن آخری دم تک پاکستان کے لئے ہی کھیلوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلانات کے باوجود وفاق نے وعدہ نبھایا نہ بلوچستان حکومت سے کوئی جواب آیا۔

انہوں نے کہا کہ 4 کروڑ روپے ہمارے لئے شرم کی بات ہے۔ باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ انعامی رقم مل جائے تو مارچ میں ورلڈ گولڈ ویٹ چمپئن شپ میں تیاری کے لئے مدد ملے گی۔