لاریب سکول خلاص پور میں بگڑے اور بدمعاش لڑکوں کی خواتین ٹیچرز اور طلبہ سے بدتمیزی و تشدد

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تھانہ چوٹالہ جہلم کی حدود میں لاریب سکول خلاص پور میں بگڑے اور بدمعاش لڑکوں کی خواتین ٹیچرز اور طلبہ سے بدتمیزی و تشدد، پولیس کی کاروائی کی بجائے خالی جمع و تفریق تک محدود، ملک سجاد حسین ،سیاسی ، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی تشویش، تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال میڈیا کلب جہلم ملک سجاد حسین انچارج ” لاریب سکول خلاصپورنے فون کر کے میڈیا کو بتایا کہ ضلع جہلم کے تھانہ چوٹالہ کی پولیس چوکی مصری موڑ باقاعدہ تحریری درخواست بھی دی گئی ہے کہ میرے لاریب سکول خلاص پور جمة المبارک کے دن دو بگڑے بدمعاش لڑکے محمد کاشف اور وقاص اظہر نے سکول چوکیدار کے منع کرنے کے باوجود زبردستی داخل ہو کر سکول کی خواتین ٹیچرز کے ساتھ بدتمیزی، گالی گلوچ اور طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔۔

میرے سکول پہنچنے سے قبل ہی فرار ہوگئے تھے ملک سجاد حسین نے بتایا پھر مصری موڑ پولیس چوکی کو درخواست دی گئی تھی پولیس نے روایتی کاروائی کرتے ہوئے خواتین ٹیچرز ، سٹوڈنٹس اور اہل علاقہ کے بیان بھی لئے مگر ایف آئی آر تک درج نہ کی۔۔

ملک سجاد نے بتایا آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیدران نے بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے میڈیا کے توسط سے اعلیٰ احکام اور ڈی پی او جہلم سے درخواست کی ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے تا کہ تعلیمی اداروں میں عام آدمی اور پڑھنے پڑھانے والے بلاخوف و خطرہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔۔