بریڈ پٹ اور انجلینا جولی میں دوریاں ختم

Brad Pitt, Angelina Jolie

Brad Pitt, Angelina Jolie

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کا دیومالائی قرار دیا گیا جوڑا بریڈ پٹ اور انجلینا جولی؟ کیا ایک بار پھر ایک ساتھ ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں طلاق کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار جوڑا ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔

جوڑے کے سوانح نگار این ہالپرن کا کہنا ہے سات ہفتے پہلے دونوں ایک دوست کے گھر ایک دوسرے سے ملے۔ بریڈ نے پہل کی تو گلے شکوے سب بھول گئے اور انجلینا اس کی بانہوں میں آ گئیں۔ بارہ برس کی رفاقت کے بعد طلاق کا صدمہ دونوں کے لئے ایک جیسا تھا۔ دونوں کو سنبھلنے کے لئے ماہر نفسیات کی خدمات لینا پڑیں۔

امریکی میڈیا برینجلینا کو موجودہ دور کا رچرڈ برٹن اور ایلزبتھ ٹیلر قرار دے رہے ہیں۔ 1960ء کی دہائی میں برٹن اور ٹیلر میں دو بار طلاق ہوئی لیکن دونوں بار وہ ایک ہو گئے۔