برازیل میں خونی جھڑپوں کے نتیجے میں 87 افراد ہلاک

Brazil Police Clashes

Brazil Police Clashes

سپرنٹو سانٹو (جیوڈیسک) برازیل میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے لئے گزشتہ کئی روز سے جاری ہڑتال نے خونی جھڑپوں کی صورت حال اختیار کر لی ہے جس میں اب تک 87 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

برازیل کے صوبے اسپرنٹو سانٹو میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے تنخواہوں میں اضافے کے لئے ہڑتال کی جا رہی ہے تاہم ہڑتال اس وقت خونی جھڑپوں میں تبدیل ہو گئی جب ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکاروں نے زبردستی دکانیں، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند کرانے کی کوشش کی۔

پولیس اہلکاروں کی ہڑتال کے باعث سب سے زیادہ متاثر اسپرنٹو سانٹو کا دارالخلافہ وٹوریا ہوا جو اپنے سنہرے ساحلوں اور بندرگاہ کی وجہ سے مشہور ہے۔ ہڑتال کے دوران وٹوریا میں صرف ایک روز میں 87 سے زائد گاڑیاں چرا لی گئیں جب کہ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔