برازیل: صدر دیلما روزف کے مواخذے سے قبل پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

Brazil President

Brazil President

ساؤ پالو (جیوڈیسک) برازیل کے سینٹ میں صدر دیلما روزف کے مواخذے سے قبل پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہے ۔

ساؤ پالو میں صدر کے مواخذے کے مخالف مظاہرین نے احتجاج کیا جس پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع ہو گئی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔ برازیل کی صدر دیلما روزف کے مواخذے کی تحریک آج سینٹ میں پیش کی جا رہی ہے جہاں اس تحریک کے منظور ہونے کا قوی امکان ہے ۔

دیلما روزف کے خلاف کارروائی کی صورت میں وہ چھ مہینوں کے لیے اپنے عہدے سےمعطل ہوجائیں گی جبکہ ملک کے نائب صدر قائم مقام صدر بن جائیں گے ۔