بریو نائن مکس مارشل آرٹ میں پاکستانی اتھلیٹ کے ہاتھوں بھارتی مدمقابل کو شکست

Haider Farman

Haider Farman

لاہور (جیوڈیسک) بریو نائن مکس مارشل آرٹ میں قومی ایتھلیٹ حیدر فرمان نے بھارت کے محمد عاطف کو شکست دی۔

حیدر فرمان نے اب تک 6 مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے 4 جیتے اور 2 ہارے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ حیدر فرمان بحرین میں جاری مقابلوں کی 52 کلوگرام کیٹگری میں حصہ لے رہے ہیں، مقابلوں میں دنیا بھر سے 30 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔