ستائیس بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

 ISPR

ISPR

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی صدارت میں آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوا۔

اجلاس میں 27 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ ترقی پانے والوں میں بریگیڈئر محمد عارف، محمد ظفر اقبال، علی عامر اعوان، آصف غفور، محمد علی، اظہر راشد شامل ہیں۔

بریگیڈئر سعید اختر ، ندیم اختر، خالد جاوید، خالد ضیا، امجد علی خان کو بھی میجر جنرل بنا دیا گیا۔ بریگیڈئر عبدالطیف خان، محمد سعید، اختر نواز، سردار حسن اظہر حیات ، محمد رضا جلیل کو بھی میجر جنرل عہدے پر ترقی پا گئے۔

آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈئرز طارق حسین، خاور رحمان، عمار رضا، صفدر عباس، سہیل عزیز، اسلم خان، سلیم احمد خان اور وسیم احمد بھی میجر جنرل بنا دئیے گئے۔