بریسبین ٹیسٹ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 208 رنز سے ہرا دیا

Australia

Australia

بریسبین (جیوڈیسک) سیریز کے افتتاحی میچ میں 504 رنز کا آسٹریلوی ہدف ملنے پر مہمان کیویز 295 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ مچل سٹار نے چھ شکار کیے۔ ڈیوڈ وارنر دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کر کے مین آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے دو سال بعد کم بیک کو یادگار بنانے ہوئے پہلی اننگز میں 174 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

فاتح کینگروز نے 556 اور 264 رنز پر دونوں اننگز ڈیکلیئر کیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 317 اور 295 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ 208 رنز کی جیت سے آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔