برطانیہ کے شہر اولڈہم میں مقیم کاروان ادب برطانیہ کے جنرل سیکرٹری شاعر اور ادیب انور جمال فاروقی کا اظہار تشکر

Anwar Jamal Farooqi

Anwar Jamal Farooqi

ویانا (محمد اکرم باجوہ) برطانیہ کے شہر اولڈہم میں مقیم کاروان ادب برطانیہ کے جنرل سیکرٹری، شاعر اور ادیب انور جمال فاروقی نے اپنے بیان میں کہا ان تمام احباب، عزیزوں اور مجھ سے محبت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنھوں نے میری انجو پلاسٹی سے پہلے اور بعد میں مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا اور مسلسل رابطے میں رہے۔

انور جمال فاروقی نے مزید کہا کے FAIRFIELD GENERAL HOSPITAL LANKASHIRE کے DR GREY اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ جن کی اپنی پیشے میں مہارت، انسان دوستی اور طریقہ علاج نے کس لمحے بھی مجھے مایوس نہیں ہونے دیا۔ عثمان عبدالقیوم اور پریس کلب کے صدر اور سنیئر صحافی خواجہ وسیم الطاف صاحب کا بھی شکریہ جو تمام وقت میرے ساتھ رہے۔