برطانیہ میں ہیلی کاپٹر اور طیارہ ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک

Helicopter Plane Crash

Helicopter Plane Crash

لندن (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی علاقے ایلزبری کے سیاحتی مقام بکنھہم شائر میں ایک جہاز اور ہیلی کاپٹر دوران پرواز فضا میں ٹکرا نے کے بعد زمین بوس ہوگئے ہیں۔

اس فضائی تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکورٹی حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کی جاری ہے۔