برطانیہ : وزیراعظم مے پرپارلیمان میں اعتماد بحال، مخلوط حکومت قائم

Theresa May

Theresa May

لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے شمالی آئرلینڈ کی جماعت ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کی مدد سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے جس کے 10 ارکان نے کنزرویٹو پارٹی کی وزیراعظم تھریسا مے کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔

پارلیمان میں تھریسا مے کی حکومت کے حق میں 323 اور مخالفت میں 309 ووٹ پڑے۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا سلسلہ شروع کرنے کے لیے 8 جون کو قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ برطانوی عوام کی بھاری اکثریت کے حامل بریگزٹ مذاکرات کا سلسلہ شروع کرسکیں۔

ان انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں تاہم وہ سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور اسے دوسرے جماعتوں کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت قائم کرنا پڑی تھی۔

یاد رہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم میں شکست کے بعد ڈیوڈ کیمرون وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوگئے تھے۔