برطانیہ میں سب کو متحد ہو کر نسل پرستی جیسے منفی رجحانات کو روکنا ہو گا اور اسکی کھلے عام مذمت کرنا ہو گی۔ گوہر الماس خان

Goher Almass khan

Goher Almass khan

ُلیڈز (لیاقت علی شاہ سے) برطانیہ میں فٹبال اور دیگر کھیلوں اور کھلاڑیوں میں بڑھتے ہوئے نسل پرستی کے منفی رجحانات کو روکنے اور اصلاح عامہ کے لئے ممتاز سکالر اور کمیونٹی لیڈر گوہر الماس خان نے مختلف اقوام اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے سٹیو جانسٹن ، سیم کرک ، سیلی کنکیڈ، غضنفر اخلاص و دیگر لیڈران کے ہمراہ برطانیہ کے معرف لیڈز یونائیٹیڈ فٹبال سٹیڈیم کے باہر ہزاروں شائقین میں لیفلیٹ تقسیم کئے اور انکو اس بابت آگاہی دی جسکو عوام نے بہت سراہا اور معاونت کی یقین دھانی کرائی۔