برطانوی انتخابات، لیبر پارٹی کو برتری حاصل

British Election

British Election

لندن (جیوڈیسک) برطانوی عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ لیبر پارٹی نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ کنزرویٹو کو بھی 5 سیٹیں مل گئی ہیں۔ ایگزٹ پولز نے کنزریٹو پارٹی کی برتری کی پیش گوئی کر دی۔

ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد پاؤنڈ کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے، خراب موسم بھی ٹرن آؤٹ پر اثر انداز رہا۔ الیکشن کی کوریج میں دنیا نیوز سب سے آگے ہے، یوکے الیکشن سے جڑی ہر خبر سب سے پہلے دنیا نیوز پر پیش کی جا رہی ہے۔

برطانوی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے ۔ ایگزٹ پول کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو 314 نشستیں ملنے کا امکان ہے ، لیبر پارٹی 266 نشستیں حاصل کر سکتی ہے ۔ سکاٹش نیشنل پارٹی کو 34 سیٹیں ملنے کی توقع ہے ، ایوان زیریں میں اکثریت کے لیے 326 نشستیں درکار ہیں۔

ایگزٹ پول کے مطابق انتخابات میں اکثریت ممکن ہے مگر یقینی نہیں ، جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قیمت بھی گرگئی ہے ۔ پائونڈ کی قیمت ڈالر کے مقابلے 1.12 فیصد کم ہوگئی ہے ، ووٹوں کی گنتی کے عمل کو 3 مراحل میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں پوسٹل ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں پول ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں ووٹوں کی تعداد ، ٹرن اوور ، کامیاب امیدواروں کا اعلان ہو گا۔