برطانوی فری اسٹائل فٹبالر جان فارن ورتھ نے میسی کا ریکارڈ توڑ دیا

John Worth,

John Worth,

لندن (جیوڈیسک) برطانوی فری اسٹائل فٹبالر جان فارن ورتھ نے کرین کی مدد سے بتیس میٹر کی بلندی سے پھینکا جانے والا فٹ بال کنٹرول کر کے اسٹار فٹبالر میسی کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

برطانوی فری اسٹائل فٹبالر جان فارن ورتھ نے اسٹار فٹبالر لائنل میسی کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ ارجنٹائن کی نمائندگی کرنے والے میسی نےاٹھارہ میٹر کی بلندی سےپھینکے جانے والی فٹ بال کو پاؤں سے سنبھالنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جو اب انکے نام نہیں رہا ۔

برطانوی فری اسٹائل فٹبالر نے کمال مہارت دکھا کر یہ اعزاز میسی سے چھین لیا ۔ جان فارن ورتھ نے کرین کی مدد سے بتیس میٹر کی بلندی سے پھینکا جانے والا فٹ بال کنٹرول کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے ۔