برطانوی مسلمانوں کا مودی کے دورہ کے موقع پر اینٹی مودی ڈے منانے کا اعلان

Anti Modi's Day

Anti Modi’s Day

لندن (جیوڈیسک) تحریک آزادی کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور جماعت اسلامی برطانیہ کے ترجمان شوکت علی نے ویمبلے اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں پر پولیس کی جانب سے 13 نومبر کو جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ورکروں کو جلد سے جلد انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے فہیم کیانی کا کہنا تھا کہ نرنیندر مودی کشمیریوں اور مسلمانوں کا قاتل ہے۔

اس کے دورے کے دوران برطانوی مسلمان بھرپور احتجاج کریں گے اور اینٹی مودی ڈے منائیں گے۔