برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار زین ملک مداح کو بچانے کے لیے میدان میں کود پڑے

Zain Malik

Zain Malik

نیویارک (جیوڈیسک) برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار زین ملک اپنی نئی آنے والی البم کی ریلیز پارٹی میں گرنے والے مداح کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک میں زین ملک کے میوزک البم ’’مائنڈ آف مائن‘‘ کی ریلیز پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں زین ملک اپنی دوست گیگی حدید کے ساتھ پہنچے، نوجوان سنگر کے استقبال اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد ہوٹل کے باہر موجود تھی۔
عین اس وقت جب زین ملک اور گیگی حدید ہوٹل کے باہر پہنچے تو سیکیورٹی پر تعینات عملے نے لوگوں کو پیچھے ہٹانا شروع شروع کردیا ، اس موقع پر دھکم پیل ہوگئی اور ایک لڑکی ان کے بالکل سامنے گر پڑی، زین ملک نے اپنی سیکیورٹی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی دوست کی مدد سے انتظامیہ کے آنے سے پہلے ہی ناصرف اس لڑکی کو اٹھایا بلکہ اس سے اس کی خیریت بھی دریافت کی۔

واقعے کے بعد اس خاتون مداح نے ٹوئٹر پر واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں تیز روشنی اور افرا تفری وجہ سے وہ سمجھ ہی نا سکی کہ وہ کیا کررہی ہے لیکن وہ زین ملک اور ان کی دوست کی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کی مدد کی،