برطانوی سیاست میں پاکستانی نژاد باشندوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ چوھدری خالد کھٹانہ

Chaudhry Khalid Khatana

Chaudhry Khalid Khatana

مانچسٹر (نوید چوھان) برطانوی سیاست میں پاکستانی نژاد باشندوں کا کردار نہایت اہم ہے اور پاکستانیوں کے مسائل کو بہتر طور ہر پارلیمنٹ میں پہنچانے میں نو منتخب پاکستانی نژاد اہم کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مانچسٹر کے معروف بزنس مین چوھدری خالد کھٹانہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔

چوھدری خالد جو ایپل انشورنس بزنس سے گزشتہ اکیس برس سے منسلک ہے اور برطانیہ میں اچھی شہرت کے حامل ہیں۔ چوھدری خالد کا کہنا تھا کہ میں خدمت پر یقین رکھتا ہوں چاہے بزنس ہو یا سیاست، بزنس میں بھی ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم کمیونٹی کی خدمت کریں اور انھیں آسان اور اچھی قیمت پر، گھر، ٹیکسی یا بزنس کی انشورنس دیں۔ مجھے خوشی ہے کہ عام انتخابات میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے انتخابات میں حصہ لیا اور اب یہی نمائندگان پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے موثر حکمت عملی اپنائیں گے۔ کشمیر کا مسلئہ اور امیگریشن پاکستانی کمیونٹی کے دیرینہ مسائل ہیں جن کا حل بہت ضروری ہے اور امید ہے کہ پاکستانی نژاد ممبران پارلیمنٹ ان مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

چوھدری خالد نے گریٹر مانچسٹر سے منتخب ہونے والے افضل خان، فیصل رشید، یاسمین قریشی اور نئے ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد خان کو بھی مبارکباد پیش کی اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ایپل انشورنس کے عملہ کے علاوہ کمیونٹی کی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں جن میں عدیل تنولی، اعجاز احمد ملک، گیری شائر، انزک علی، عظمت عباس چوھان اور بیورلی جیکسن شامل تھیں۔