برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آج اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے

 David Cameron

David Cameron

لندن (جیوڈیسک) ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے جانے کا دن آ گیا۔ اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آج مستعفی ہونے سے پہلے آخری مرتبہ پارلیمنٹ میں سوالات کی نشست میں شرکت اور ملکہ ایلزبتھ سے ملاقات کریں گے۔

ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ تھریسامے نئی وزیراعظم ہوں گی۔ ہمارے ملک کو مستقبل میں جس لیڈر شپ کی ضرورت ہے تھریسامے میں وہ تمام صلاحتیں موجود ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ ریفرنڈم میں برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے فیصلے کے بعد وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔