برطانوی وزیراعظم کا ولی عہد کو فون، قطری بحران پر بات چیت

Theresa May-Mohammad bin Salman bin Abdulaziz

Theresa May-Mohammad bin Salman bin Abdulaziz

دوحہ (جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قطر کو اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔ دوحہ کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت پر مبنی پالیسی کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔

برطانوی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے نو منتخب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کیا۔

تھریسا مے کاکہنا تھا کہ قطر کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سب کے لیے مشترکہ خطرہ ہے اور اس سے نمٹںے کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔
انہوں نے دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے پیش کردہ مطالبات پر قطر کو مزید 48 گھنٹے کی مہلت دیے جانے کا خیر مقدم کیا۔

دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، قطری بحران اور خطے کے دیگر سلگتے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔