برطانوی ریفرنڈم؛ سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کی حمایت میں ووٹنگ کے مالیاتی منڈیوں میں بھونچال سے طلب بڑھنے کے باعث سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 62 ڈالر کے ریکارڈ اضافے سے 1327 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500 اور 1286 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 50 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43 ہزار28 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے 650 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے کے اضافے سے 557.14 روپے ہوگئی۔