30 نومبر سے پیرس میں اقوامِ متحدہ کی 21 ویں ماحولیاتی کانفرنس

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اقوام متحدہ کی طر ف سے ہونے والی 21 ویں عالمی ماحولیاتی کانفرنس 30 نومبر سے 11 دسمبر تک جاری رہے گی۔ 195 ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھی شرکت کریں گے ۔تفصیل کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اقوام متحدہ کی طر ف سے ہونے والی 21ویں عالمی ماحولیاتی کانفرنس 30 نومبر سے 11دسمبر تک جاری رہے گی۔

195 ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھی شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کریں گے وزیر اعظم آج اتوارسہ پہر فرانس پہنچیں گے تاہم ماحولیات کے وزیر زاہد حامد بھی پیرس پہنچ گئے ہیں۔کانفرنس پیرس کے شمالی مضافاتی علاقے لابرجے میں منعقد ہوگی۔ پیرس اور گردو نواح میں ہائی الرٹ جاری ہے اور گیارہ دسمبر تک گاڑیوں کے گزرنے کے لئے سپیشل پاس جاری کئے گئے ہیں ۔

کانفرنس کی اہمیت کے پیش نظر اور 13 نومبر کی دہشت گردی کے بعد ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔حتیٰ کہ غیر ملکی سربراہوں کی آمد کے موقع پر 29 اور 30 نومبر کو گاڑیوں کی نقل وحمل کو کم سے کم رکھنے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔توقع کی جا رہی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ایک نئے ممکنہ عالمی معاہدے کی تشکیل پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

ان مذاکرات میں گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں کمی پر بات کی جائے گی تاکہ ملکوں کے غیر محتاط ہونے کی وجہ سے دنیا میں بڑھتے ہوئے درجہ جرارت پر قابو پایا جا سکے۔کانفرنس کو دنیا کے بڑھتے ہوتے درجہ حرارت سے نمٹنے کے لیے آخری اوربہترین موقع قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل عالمی درجہ حرارت سے متعلق کانفرنس 2009 میں کوپن ہیگن میں منعقد ہوئی تھی۔2009 میں 20 ممالک میں ایک سروے کیا گیا تھاجس کے مطابق 63 فیصد لوگوں کا خیال تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے۔

تحقیقاتی ادارے گلوبل اسکین کی جانب سے اس سال جنوری اور فروری میں بیس ممالک پر مشتمل ایک اور سروے کیا گیاجس سے یہ واضح نتائج سامنے آئے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی ہم آہنگی کے لیے عوامی حمایت میں کمی آئی ہے۔ عالمی معاشی بحران نے دنیا کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے بارے میں لوگوں کی رائے کو تبدیل کرنے میں اہم کردا ادا کیا ہے۔